سٹی42: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن کرایا، انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرنیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، بیرسٹر گوہر علی خان پی ٹی آئی چیئرمین منتخب ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمر ایوب بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، بلوچستان سے منیراحمد بلوچ ، سندھ سے حلیم عادل شیخ اور پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد بھی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔