وقاص عظیم: نومبر میں گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے سبب متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مجموعی مہنگائی میں 2.70 فیصد اضافہ ہو گیا۔
نومبر میں مہنگائی مزید بڑھ کر 29.23 فیصد پر پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک مہنگائی 28.62 فیصد رہی ۔ نومبر میں شہروں میں مہنگائی میں 4.34 فیصد اضافہ ہوا۔اس دوران دیہاتوں میں مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح30.44 فیصد رہی ۔
نومبر میں گیس چارجز 280.55 فیصد بڑھ گئے۔ ٹماٹر 60.42 ، آلو 14.9 ، پیاز 12.32 فیصد مہنگے ہوئے۔ موٹر فیول 5.80 فیصد سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آٹا 64.67 فیصد مہنگا ہوا ۔ایک سال میں چاول 60.79 فیصد اور چینی 54.7 فیصد مہنگی ہوئی ۔
ایک سال میں درسی کتب 106.8 فیصد مہنگی ہوئیں۔سالانہ بنیادوں پر ٹرانسپورٹ چارجز 51.2 فیصد بڑھ گئے ۔ایک سال میں بجلی کی قیمت 34.95 فیصد بڑھ گئی۔