سٹی42: ملتان اور اوچ میں شدید دھند کے باعث لاہور ملتان موٹروے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر اور اوچ شریف میں بند کردی گئی۔
موٹر وے پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ملتان سے ظاہر پیرموٹروے ایم 5 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی،ملتان موٹروے ایم 4 ٹریفک کیلئے کھلی ہے ، شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے احتیاظی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث شہری فوگ لائٹ کا استعمال کریں، دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب اوچ شریف میں موٹر وے ایم فائیو پر شدید دھندہے،موٹروے ذرائع کاکہنا ہے کہ دھند کے باعث جھانگڑا انٹرچینج اور اوچ شریف انٹر چینج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس نے کہاہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شدید دھند والے علاقوں میں گاڑی کی سپیڈ کو کم سے کم سطح پر رکھیں، دھند کے باعث فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔