ویب ڈیسک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کرانے کے معاملے پر بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں ۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پيشکش کردی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تيار ہيں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت پر الزام بھی لگا ديا کہ حکومت انتخابات کی تاريخ دينا ہی نہيں چاہتی، یہ لوگ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکشن کی تاریخ دیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اور اگر ہم خيبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلياں تحليل کرديں تو ملک ميں 66 فيصد اليکشن کرانے پڑيں گے اور وفافی حکومت خود بخود منجمد ہوجائے گی۔