ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 181 رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 181 رنز بنالیے
کیپشن: Pak vs Eng
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز  میں 657 رنز کے  جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغٓاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا اور گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 رنز بنا لیے ہیں، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 476 رنز کا خسارہ ہے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور  116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107 اور اولی پوپ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر