ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں عمرانیات کی کتاب پر پابندی کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں عمرانیات کی کتاب پر پابندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آئینہ عمرانیات کی کتاب میں پردہ اور سود سے متعلق متنازع جملے پر ڈپٹی اسپیکر نے سخت کارروائی کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز جمعہ دو دسمبر کو ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کی شاہدہ اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے خواتین کے بارے میں الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔نزہت پٹھان نے سوال اٹھایا جب سابق وزیراعظم نے خواتین کی تذلیل کی تھی اس وقت پی ٹی آئی کی خواتین کدھر تھیں؟۔

اسمبلی اجلاس کے دوران مولانا اکبر چترالی نے کہا علامہ اقبال یونیورسٹی میں آئینہ عمرانیات کی کتاب پڑھائی جا رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ سود پر پابندی اور پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب پر فوری پابندی عائد کرکے کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی اسپیکر نے حکومت کو کتاب پر پابندی عائد کرنے اور کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی رولنگ دی۔ اجلاس کی مزید کارروائی بارہ دسمبر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔