ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کا لاہورکے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کا فیصلہ

 حکومت پنجاب کا لاہورکے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے لاہورکے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے ہٹا کر تاریں زیر زمین بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زیر غور منصوبہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا جب کہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔تقریب سےکمشنر لاہور عامر جان اور چیئرمین مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل بٹ نے بھی خطاب کیا اور منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مال روڈ لاہور کو دلکش بنانے کے منصوبے کا افتتاح دیال سنگھ مینشن میں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین اورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نےبتایا کہ نیا منصوبہ مال روڈ کا نقشہ بدل کررکھ دے گا۔ کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں عدم تسلسل کےباعث لاہور شہر کی خوبصورتی اجاگر نہیں ہوسکی۔
 

Ansa Awais

Content Writer