دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ، پہلے نمبر پر کونسا شہر؟

دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ، پہلے نمبر پر کونسا شہر؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں پاکستان کا روشنیوں کا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ سنگاپور اور نیو یارک مہنگےترین شہر ہیں۔ دنیا کے سستے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر شام کے دارلحکومت دمشق کا نام ہے۔

برطانوی ادارے دی اکنامسٹ گروپ نے رواں برس دنیا بھر کے 174 شہروں کی مہنگائی اور اس کے عوام پر اثرات کی درجہ مندی کی ہے جس کے مطابق استنبول ، بیونس آئرس اور تہران میں مہنگائی سب سے زیادہ بڑھی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وینزویلا کے شہر کراکس میں ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 132 فیصد دیکھی گئی۔ جبکہ گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں برس بھی سنگا پور اب بھی دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ نیویارک بھی سرفہرست ہے۔دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں تل ابیب ، ہانگ کانگ ، لاس اینجلس ، زیورخ، جنیوا، سان فرانسسکو، پیرس، کوپن ہیگن اور سڈنی ہیں۔

دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد لیبیا کا شہر طرابلس، ایران کا دارالحکومت تہران دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer