کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: gas load shedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) نے گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو شہر میں تین وقت گیس فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جس کے بعد دوپہر دن 12 بجے سے لے کر دو بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کو اس کے بعد شام 6 بجے سے لے کر شب 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔