ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8 کا آغاز پہلی بار ایک نئے شہر سے ہوگا

پی ایس ایل 8 کا آغاز پہلی بار ایک نئے شہر سے ہوگا
کیپشن: PSL 8
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  کے 8 ویں ایڈیشن کا آغازکراچی یا لاہور سے نہیں بلکہ پہلی بار ملتان سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق   پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پہلی مرتبہ ملتان میں ہوگی جبکہ 8 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور فائنلسٹ ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کی تجویز ہے تاہم  ٹورنامنٹ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق   پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان  اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں 9 فروری کو اکٹھی ہوں گی جبکہ میچز کا آغاز 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔