(ویب ڈیسک)سبھی جانتے ہیں کہ شوبز سے منسلک اداکار اپنی فٹنس کا بہت ہی خیال رکھتے ہیں جس کے لئے انہیں سخت ایکسرسائز بھی کرنی پڑتی ہے یہاں تک کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اپنی فٹنس کے لئے بھاری معاوضوں کے عوض انسٹرکٹرز بھی رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور اپنا بہت خیال رکھتی ہیں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہے جس میں اداکارہ جم میں ورزش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو کو دیکھ کر ہی پتہ چلتا ہے کہ شردھا کپور اپنی صحت کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شردھا کپور نامور بھارتی اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010ء) میں ایک معمولی کردار سے کیا تھا۔فلموں میں اداکاری کے علاوہ، شردھا نے اپنی فلموں کے لیے گانے بھی گائے ہیں۔، 2015ء میں انہوں نے اپنی ذاتی فیشن لائن کا آغاز کیا۔ شردھا کا شمار بھارت کی انتہائی خوبرو اور ممتاز شخصیات کی فہرست میں ہوتا ہے۔