ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔
وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔
Honoured to be granted a Golden Visa by Govt of Dubai recognising my achievements in https://t.co/wL0Pc4xlzL is undoubtedly one of the best places in the world for business, holidays and just connecting with the world! Look forward to spending more time here. HAPPY 50TH UAE!
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 2, 2021