ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیور نے بھابھی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

women personal videos
کیپشن: Women
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین سے زیادتی اور قتل و غارت جیسے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں مگر اب سوشل میڈیا پر بھی خواتین کو نشانے بنایا جانے لگا ہے۔ ایسے بے شمار واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔

ایک ایسے ہی کیس کی آج سیشن عدالت میں سماعت ہوئی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بھابھی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج  رائے یاسین شاہین نے کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز عدالت میں پیش کردی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم نے سگی بھابھی کی عزت کو پامال کیا، متاثرہ لڑکی معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم  کی عبوری درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم ملک سجاد علی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔