اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی پر پابندی عائد ، طالبان کاردعمل

united nations and taliban
کیپشن: united nations and taliban
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی پر پابندی عائد کر دی ، اقوام متحدہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں ، کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ 

 دوسری جانب امارت اسلامی کے ترجمان اور اقوم متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی افغان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔ ترجمان امارت اسلامی سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے اور عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں۔