عرفان ملک: طالبہ سے زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عون فرخ طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد ایکسپو سینٹر کے پاس مکان میں لے گیا،ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر طالبہ سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عون فرخ طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد ایکسپو سینٹر کے پاس مکان میں لے گیا۔ ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم زیر تعلیم ہے، مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن اور جینڈر سیل صدر ڈویژن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سے ملزم کو گرفتار کیا۔ زیادتی کا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔