سٹی 42: لاہور کے باسی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر،نہ پیرو اور نہ ہی ڈولفن کی ناکہ بندی کام آئی ۔ایک ہی رات میں ڈکیتی مزاحمت کے دو مختلف واقعات میں دو شہری زخمی ہوگئے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں ڈیفنس فیز 8 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجہ میں عبدالباسط نامی شہری زخمی ہوا، جسے دوران واردات دو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فار مارا اور نقدی سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،اس طرح دوسرے واقعہ میں تھانہ مصطفی ٹاؤن کی حدود میں حافظ محمد اسامہ کو موبائل نقدی چھینے پر مزاحمت فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مگر تاحال مقدمہ درج نہ ہوگا،
پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر ڈاکے اور لوٹ مار سے شہریوں کو بچانے کے لئے پیرو اور ڈولفن کہ ڈیوٹی لگائی گئی ہیں مگر دونوں فورسز بھی شہریوں کو لٹنے اور انہیں زخمی ہونے سے نہ بچا سکی ہیں۔