لاہور کی فضاء بدستورمضرِصحت، ایئر کوالٹی انڈیکس 326 ریکارڈ

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ:  لاہور کی فضاء بدستورمضرِصحت،لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں میں  پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی  انڈیکس326 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں میں  پہلے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی  انڈیکس326 ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ 471، کوٹ لکھپت 457،ایف سی کالج مراتب علی روڈ 444،ڈی ایچ اے فیز 8 میں 409 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،ماڈل ٹاؤن 402،انارکلی 371، بحریہ آرچرڈ 365،ایچسن مال روڈ 360 اور ٹھوکر نیاز بیگ پر 337 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورکاموسم آئندہ24 گھنٹوں کےدوران سرد اور خشک  رہنے کا امکان  جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12  سینٹی گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اورزیادہ سےزیادہ 24  سینٹی  گریڈ  تک  جانے کا امکان ،ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہنے کاامکان ۔