(شہاز علی) نیوزی لینڈ میں چھٹے روز ہونے والی کوویڈ ٹیسٹنگ کی مکمل رپورٹس آگئیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے رپورٹس پی سی بی حکام کو بھجوادیں۔
قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاجس کے بعد نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر آٹھ اراکین کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں آٹھ میں سے دو اراکین کو نان ہسٹارک انفیکٹڈ قرار دیاگیا یہ دونوں اراکین اپنی آئسولیشن باقی اسکواڈ کے ساتھ مکمل کریں گے۔
باقی چھ اراکین اپنی آئسو لیشن کی مدت اپنے کمروں میں مکمل کریں گے، قومی اسکواڈ کی نیوزی لینڈ میں چوتھی ٹیسٹنگ کل ہوگی چوتھی ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آنے والے اراکین کو ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی 14 ویں روز اسکواڈ کے مکمل ہیلتھ ٹیسٹ ہوں گے۔
14 ویں روز ٹیسٹ کلیئر کرنے والے اراکین کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔