سٹی 42: شاہد آفریدی کا اچانک ذاتی کام کے باعث لنکن پریمئیر لیگ کو چھوڑکر کراچی جانے کا فیصلہ، گال گلیڈیٹرز کے کپتان شاہدآفریدی ذاتی کام نمٹانے کے بعد لیگ کوجوائن کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ انھیں کسی ضروری کام کی وجہ سے واپس پاکستان آنا پڑ رہا ہے جس کو نمٹاتے ہی وہ واپس لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ ایسا کون سا ضروری کام ہے جس کی وجہ سے آفریدی کو لنکن پریمئیر لیگ کو چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا، تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا لیکن لیگ میں واپسی کی یقین دہانی نے آفریدی کے مداحوں کی پریشانی کو بڑھنے سے روک لیا ہے ۔
Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 2, 2020
یاد رہے چند روز قبل محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان باؤلر نوین الحق آپے سے باہر ہوگئے تھے، بولر کی جانب سےعامر کو برا بھلا کہا گیاتھا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا جڑدیاجب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی تھی ۔ میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان باؤلر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا تھا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا تھا۔
????✈️ #Lala heading back home with an emergency to attend. We wish the captain Gladiators @SAfridiOfficial a safe travel ????????#HoldingTheFort pic.twitter.com/bONmJ8xwAx
— GalleGladiators (@GalleGladiators) December 2, 2020