ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل فکسنگ اسکینڈ کیس ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

عمر اکمل فکسنگ اسکینڈ کیس ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافط شہباز علی: کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل کیس میں اپیلوں پر سماعت مکمل کر لی، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) اور عمر اکمل کے وکلا نے آن لائن دلائل دئیے فریقین کے دلائل سن کر عالمی ثالثی عدالت کے جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،عمر اکمل نے اپنی نصف کی گئی پابندی کی سزا ختم کرنے کےلئے اپیل کی تھی جبکہ پی سی بی نے آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کی جانب سے عمر اکمل کی آدھی سزا ختم کرنے کے خلاف اپیل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے آن لائن سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔

  دوسری جانب  کرکٹر رضا حسن نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں بائیو سیکور ببل کے دوران کووڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی،  رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کو گھر بھیج دیا اور فیصلے کے مطابق وہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔رضا حسن نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے معافی مانگتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

Shazia Bashir

Content Writer