ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز  کی پیرول پر رہائی  میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایک بڑی سیاسی جماعت کے صدر ہیں جبکہ حمزہ شہباز بھی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں، ملک بھر سے لوگ شہباز شریف سے ان کی والدہ اورحمزہ شہباز سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے آنا چاہتے ہیں، استدعاہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں مزید اضافہ کیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ اور قانون سے مشاورت کی جس کے بعد دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 24 گھنٹے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کی فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے پانچ روز کے لئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer