ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو محکموں کا تنازعہ عوامی مفاد کا اہم منصوبہ خراب کر گیا

 دو محکموں کا تنازعہ عوامی مفاد کا اہم منصوبہ خراب کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور بورڈ آف ریونیو میں الاٹمنٹ کے باعث اختلاف، لاہور نالج پارک منصوبے پر خرچ کئے گئے اربوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کئی سال پہلے لاہور میں بین الاقوامی طرز کا نالج پارک بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کے تحت قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیز کے کیمپسز اور آئی ٹی حب تعمیر کیا جانا تھا، اس مقصد کیلئے بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو بیدیاں روڈ پر700 ایکڑ زمین الاٹ کی تھی، لیکن الاٹمنٹ کے دوران رکھی گئی مختلف شرائط اس میگا منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو اور ہائیر ایجوکیشن کے مابین زمین کی اسٹمینٹ آف کنڈیشن کے 40 پوائنٹس پر اختلاف ہے اور یہ اختلاف نالج پارک کے تعمیراتی کام میں بڑی رکاوٹ ہے، پنجاب حکومت اربوں روپے منصوبے پر خرچ کر چکی ہے لیکن اس پر کئی سال سے پیشرفت نہ ہونے کے باعث منصوبہ سفید ہاتھی بن گیا ہے اور عوام کے اربوں روپے داؤ پر لگ چکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری اساتذہ کو کالج آنے سے روک دیاگیا ۔لیسکو کا ڈے کیئر سینٹر بھی بند کیا گیا، ضروری کام کے بغیر افسران کے ہیڈ کوارٹر داخلے پر پابندی جبکہ  وفاق کے حکم پر50فیصد تک سٹاف کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer