ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل مساجد بنانے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل مساجد بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی رامے) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل مسجدیں بنانے کی منظوری دیدی، حکومت نے محکمہ اوقاف کو ماڈل مساجد کے قیام کیلئے فزیبلٹی تیار کرنے کیلئے 64لاکھ روپے کے فنڈ دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 16 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 53 کروڑ 37 لاکھ  41 ہزار روپے کی منظوری دے دی، صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔

ان میں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے مؤثر چھوٹی زراعت پر مشتمل عناصر و اجزاء کی تیاری کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے تعاون سے اے ایم آر آئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے 49 کروڑ 54 لاکھ 36 ہزار روپے، لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں مساجد کی معیاری تعمیر کیلئے 64 لاکھ 80 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

کھیوڑہ میں سیر گاہوں کی تعمیر کے حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 30 لاکھ روپے اور وزیر آباد شہر میں سیلابی پانی کے خطرے اور بچاؤ کے انتظامات کے سلسلہ میں فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 2 کروڑ 88 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا، جس میں عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے،  لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer