کورونا دن بہ دن سنگین، ہائر ایجوکیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا دن بہ دن سنگین، ہائر ایجوکیشن کا نیا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)مہلک وبا کورونا دن نہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے،سرکاری اساتذہ کو کالج آنے سے روک دیاگیا ۔ گھروں سے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وبا خدشات کے پیش نظر لیسکو کا ڈے کیئر سینٹر بھی بند، ضروری کام کے بغیر افسران کے ہیڈ کوارٹر داخلے پر پابندی جبکہ  وفاق کے حکم پر50فیصد تک سٹاف کم کرنیکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، آئے روز ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتےمحکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،سرکاری اساتذہ کو کالج آنے سے روک دیاگیا ۔لیسکو کا ڈے کیئر سینٹر بھی بند کیا گیا، ضروری کام کے بغیر افسران کے ہیڈ کوارٹر داخلے پر پابندی جبکہ  وفاق کے حکم پر50فیصد تک سٹاف کم کرنیکا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

علاوہ ازیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس میں کورونا  کا وار تیزی سے جاری ہے ،حکام 50 فیصد سکیلیٹن سٹاف کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کروا سکے۔مزید دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، پی پی ایس سی ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ برانچ میں تعینات جونیئر کلرک محمد عثمان اور پروٹوکول آفیسر طارق اعوان بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ممبر پبلک سروس کمیشن پروین آغا بھی 15 روزہ رخصت پر چلی گئیں۔پبلک سروس کمیشن نے وائرس بڑھنے کے باوجود رواں ماہ کے انٹرویو جبکہ 5 اور 6 دسمبر کو تحریری امتحان کا شیڈول  تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل ممبر امتیاز احمد اور ڈائیور محمد عالم میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔محکمہ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے امتحانات یا شیڈول  میں تبدیلی کا کوئی آرڈر تاحال موصول نہیں ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer