" کورونا وائرس ایک تلخ حقیقت ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر، علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بے احتیاطی کے خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں، پی ڈی ایم کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں اور اپوزیشن ٹولہ اپنی منفی سیاست کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عناصر کو جان لینا چاہیے کہ کورونا ایک تلخ حقیقت ہے، مذموم عزائم کے لئے لوگوں کی زندگی کو داؤ پر لگانا پی ڈی ایم کے ٹولے کی خود غرضی ہے، ان عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، حقائق سے عاری اور عقل سے خالی ٹولہ کورونا میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اور جلسوں میں کورونا کا مذاق اڑانے والے حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ   کورونا  تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اپوزیشن کو عوام کا کوئی احساس نہیں، پی ڈی ایم کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہیں، راہزنوں کے اس ٹولے نے کورونا جیسے قومی چیلنج پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ہجوم ہے،جس کے پاس کوئی ایحنڈا نہیں ،  11 جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، وزیراعظم عمران خان جیسے ایماندار اور شفاف  لیڈر کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ اپوزیشن نے ہمیشہ غیر  ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ،ملتان کے باشعور عوام نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا۔

واضح رہے کہ  کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران لاہور میں کورونا سے 16 افراد انتقال کرگئے جبکہ 219 نئے مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی، شہر کے ہسپتالوں میں 286 مریض داخل ہیں جن میں سے 107 آئی سی یو اور 25 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer