ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی، سابق کرکٹرز برس پڑے

قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی، سابق کرکٹرز برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست پر سابق کرکٹرز مدثر نذر اور محمد الیاس نے مایوسی کا اظہار کردیا جبکہ سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے سسٹم کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں ان کی سرزمین پر ایک اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست نے سابق سٹار کرکٹرز کو بھی مایوس کردیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں پاکستان کی اچھی ٹیمیں بھی آسٹریلیا میں شکست کھاتی رہی ہیں تاہم موجودہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں پر زیادہ بوجھ ڈالا گیا جو بڑی شکست کا سبب بنا۔

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ شکست مایوس کن ہے مگر ہمیں اس سیٹ اپ کو وقت دینا چاہیئے اور بڑے عرصے بعد تیز رفتار باؤلرز ملنا مثبت بات ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیمیں بناتے وقت پسند و ناپسند، میڈیا اور سوشل میڈیا کے دباؤ کو اہمیت دیں گے تو اس سے بھی خراب نتائج سامنے آئیں گے۔

مدثر نذر، محمدالیاس اور عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اپنے ایک سے زیادہ عہدوں کے حوالے سے فیصلہ خود مصباح الحق نے کرنا ہے اور امید ہے کہ وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔