ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرگرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کر کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کے نشتر کالونی کے علاقے میں تعلیمی اداروں اور گردونواح میں منشیات بیچنے کا کاروبار کیا جارہا ہے۔جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران ملزم عابد عرف ڈون اور نوید کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات بیچنے کا کاروبار کرتے تھے۔ جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نشتر کالونی تھانے میں منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔