ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کا 25 دسمبر کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان

محکمہ تعلیم کا 25 دسمبر کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ): محکمہ تعلیم قائد اعظم محمد علی جناح کو 25 دسمبر کو خراج عقیدت پیش کرے گا، صوبے بھر سے 2 لاکھ اساتذہ ایک جگہ جمع ہو کر اپنے شعبے سے وفا کا حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ قائد اعظم کی یوم ولادت پر صوبے بھر سے 2 لاکھ اساتذہ ایک جگہ جمع ہونگے۔ اساتذہ اپنے شعبے سے وفا کا حلف بھی لیں گے۔ اس موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دو ٹیمیں موجود ہونگی۔ اساتذہ کو جمع کرنے کے لیے دو مقامات پنجاب یونیورسٹی اور ہاکی سٹیڈیم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ تقریب 25 دسمبر کو منعقد ہوگی۔