(ابوبکر شیخ ): سینئر ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی نے سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق کو لیموں کا پودا لگانے کا چیلنج دیا جس پر میاں طارق نے چیلنج پورا کر کے نہ صرف اپنے حصے کا پودا لگایا بلکہ ڈپٹی میئر رانا اعجاز حفیظ کو پودا لگانے کا چیلنج بھی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر میٹرو پولیٹن کارپوریشن میاں محمد طارق پودا لگا کر سٹی فورٹی ٹو کی 'درخت لگائیں سموگ بھگائیں ایک لاہوری ایک درخت مہم کا حصہ بن گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شہر لاہور باغوں کا شہر ہے تاہم ایسی مہم کو کامیاب بنا کر شہر کو سر سبزوشاداب بنایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میاں طارق کا کہنا تھا کہ اگر ہر شہری اپنے نام کا ایک پودہ بھی لگائے تو سالانہ ایک کروڑ سے زائد درخت لگ سکتے ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔