پاکستان ایکسپو سنٹر پر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد

پاکستان ایکسپو سنٹر پر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد
کیپشن: City42 - Pakistan Expo Centre
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی): پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن میں واقع پاکستان ایکسپو سنٹر پر 8 کروڑ 10 لاکھ روپے سیلز ٹیکس اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن میں واقع ایکسپو سنٹر پر سال 2014 سے سال 2017 تک ہونے والی نمائشوں اور کنونشنز کیلئے دی گئی سروسز پر 8 کروڑ 30 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کر دیا۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایگزیبیشن اور کنونشن سروسز پر 16 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر پاکستان ایکسپو سنٹر کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے تھے۔

پی آراے نے سال 15-2014 کے دوران دی جانے والی سروسز پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کیا۔ سال 16-2015 کے دوران دی گئی سروسز پر 3 کروڑ روپے سیلز ٹیکس اور سال 2017 کے دوران ہونے والی نمائشوں اور کنونشنز کیلئے سروسز فراہم کرنے پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کیا۔