ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکٹرک کےنئے مالک نے کراچی والوں کو سستی بجلی کی خوشخبری سُنا دی

K Electric, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری، کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی انتظامیہ بل گئی، نئی انتظامیہ نے بجلی سستی کرنے کی امید دلا دی۔ 

  آئی جی سی ایف ''کےالیکٹرک'' کے54فیصدحصص خریدکر مالک بن گیا ہے۔ کے الیکٹرک کے نئے مالک نے کراچی کے باسیوں کوسستی بجلی کی فراہمی کی بھی امیددلادی۔
گروپ کے سربراہ اور ایشیا پاک انویسٹمنٹ کے سربراہ شہریار چستی نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہر میں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اوربتایاکہ جامشورو کول پلانٹ کو جلد تھر کے کوئلے پر منتقل کر دیا جائے گا۔
جس کی منتقلی پر 5 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی   اور آئندہ چھ ماہ میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
شہریار چستی نے مزید کہا کہ ونڈ اور سولر کے منصوبوں پر یو اےای کی کمپنی ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔اور آیندہ پانچ سال میں ونڈ اور سولر انرجی کے منصوبوں سے تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں اجائے گی۔


شہریار چشتی نے کہا کہ پاکستانی بینکوں کو کوئلہ کے منصوبوں پر فنانسنگ کرنی چاہیے ۔