37 سال قبل لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی لاش مل گئی

Mountaineer,deadbody found,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئر پگھلنے سے 37 سال قبل لاپتا ہونے والے کوہ پیما کی لاش سامنے آگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاش کے ڈی این اے کے تجزیے سے پتہ چلا کہ یہ ایک 38 سالہ جرمن کوہ پیما کی لاش ہے جو 1986 میں ان ہی پہاڑیوں کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوا تھا۔

یہ لاش تھیوڈول گلیشیئر پر پیدل سفر کرنے والے کوہ پیماؤں کو ملی تھیں۔ لاش کی باقیات کو قریبی قصبے سیون کے والیس اسپتال کے فرانزک میڈیسن یونٹ بھیجا گیا تھا جہاں اس کا ڈی این اے ہوا۔

سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کوہ پیما کی شناخت اور ان کی موت کے حالات کے بارے میں فی الحال زیادہ نہیں جانتے لیکن جلد مکمل معلومات حاصل کرلیں گے،پولیس کے مطابق لاش کی باقیات کے ساتھ ہائیکنگ جوتے اور دیگر سامان بھی ملا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شاید اس طرح ہم اس کوہ پیما کے خاندان تک پہنچ جائیں۔