ویب ڈیسک: لیسکو نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس ،تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں منظوری دی تھی۔ جس کے بعد گریڈ 1سے 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا گیا، جبکہ گریڈ 17سے 22تک افسران کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق 30جون سے ہوگا۔