مانیٹرنگ ڈیسک: تیل کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے پاکستانی شہریوں کی کمر توڑ دی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔
اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی نظام نہیں،حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزیداضافہ ہو گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔
یاد رہے منگل کی صبح حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ کل رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا تھا۔حکومت نے عوام پربڑا پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔