ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

 فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  مانیٹرنگ ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے کرایے بڑھا دئیے۔

پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز ائیر بلیو، سرین اور ائیر سیال نے ایجنٹس کو نیا کرایہ نامہ جاری کردیا، فضائی سفر کے کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ لاہور اورکراچی کا یکطرفہ کرایہ 35 سے 70 ہزار روپے کردیا گیا۔  اچانک کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ائیر لائن حکام کا کہنا ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق بھی کرایوں میں اضافہ کا سبب ہے۔  گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کی وجہ سے رش بڑھا ہے،رش معمول پر اتے ہی کرایوں  میں کچھ کمی متوقع ہے۔