کرکٹ کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں: سابق کپتان راشد لطیف

 کرکٹ کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں: سابق کپتان راشد لطیف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

راشد لطیف نے ایک سوشل میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں،  چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش پہلے ہی انکار کرچکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے کہنے پر ایک بار گیا تھا جہاں کرکٹ ایشو پر مشاورت ہوئی ،کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہتا ہوں نہ بنوں گا، کرکٹ کمیٹی کا شوشہ چیئرمین نے کیا ہے تو کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟، پی سی بی میں فی الحال کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف نے کرکٹ امور میں مشاورت کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اپنا مشیر مقرر کیا، کرکٹ امور کی انجام دہی کے لیے مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مصباح الحق کے ساتھ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء کے علاوہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی زمبابوے سے ویڈیو لنک پر شرکت کی تھی۔