(ویب ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست گزار محمد فائق شاہ نے درخواست میں استدعاکی ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے ۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کو بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل کیا گیا ۔
درخواست گزار کا کہناتھا کہ عمران خان سے بطور سابق وزیراعظم تمام مراعات بھی واپس لی جائیں ۔ درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئر مین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست گزار نے اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی خط لکھا ہے ۔