پاکستان کی پہلی خاتون موچی

پاکستان کی پہلی خاتون موچی
کیپشن: female mochi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کی الائنا  نامی ایک نوجوان لڑکی  نے اپنے گھر والوں کا سہارا بننے کے لیے موچی کا پیشہ اختیار کر لیا ۔ 

  اس طرح لاہور سے تعلق رکھنے والی  الائنا نامی ایک لڑکی جو پاکستان کی پہلی خاتون موچی بن گئی ۔  ایک یوٹیوبر  کو انٹرویو  میں  الائنا نے بتایا کہ  اس نے سوشل سائنسز میں ڈگری حاصل کی ہے لیکن وہ کوئی مناسب نوکری تلاش نہیں کر پا رہی ۔

اس نے  مزید بتایا کہ گھر کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اسے اپنے والد کے ساتھ اس کام میں شامل ہونا پڑا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اتنا پڑھنے کے بعد بھی جب نوکری نہیں ملی تو  اس کے والد نے جو ایک موچی ہیں اسے اپنے ساتھ شامل ہونے کو کہا۔

الائنا نے مزید بتایا   کہ وہ  ماہانہ تقریباً 7 سے 8 لاکھ کما لیتے ہیں ،  اس نے یہ بھی بتایا کہ  وہ نہ صرف روزی روٹی کے لیے جوتے ٹھیک کرتی ہے بلکہ  نئے جوتے بھی بناتی ہے۔ اس نے  کہا کہ  اس لائن  میں آنے سے اسکو  کوئی  شرمندگی نہیں ہے بلکہ وہ خوش ہے کہ اس کام نے  اسے اپنی سوک گاڑی خریدنے کے قابل بنایا  اور  وہ خوبصورت گھر بنانے میں بھی کامیاب ہوئی۔ الائنا نے    بتایا کہ اسے اپنی مرضی کے مطابق جوتوں کے بہت سے آرڈرز  دور  دراز سے موصول ہوتے ہیں اور اس نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے  ۔  

اس نے بتایا کہ جب اس نے یہ کام شروع کیا تھا تو بہت لوگوں نے اسکا مذاق اڑایا  لیکن اب لوگ اسکے حق میں بولتے ہیں اور    سوشل میڈیا پربہت سے لوگوں نے   اسکی تعریف بھی کی ہے ۔ لوگوں نے اسکے کام کو بہت سراہا ہے اور اسکو مزید دل لگا کر کام کرنے کو کہا ہے۔