ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2022 کا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کے آغاز اور فائنل کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2022 رواں سال 27 اگست سے شروع ہوگا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
The wait is finally over as the battle for Asian supremacy commences on 27th August with the all-important final on 11th September.
— Jay Shah (@JayShah) August 2, 2022
The 15th edition of the Asia Cup will serve as ideal preparation ahead of the ICC T20 World Cup. pic.twitter.com/QfTskWX6RD
ایشیا کپ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگاجس میں کل 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اب تک 5 کنفرم شدہ ٹیمیں ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ ایشیا کپ 2022 میں چھٹے نمبر کے لیے کوالیفائر کھیلیں گے۔