(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور ٹی وی شو کی میزبان اداکارہ صنم بلوچ ان دنوں شوبز سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں، دوسری شادی کے بعد ان کو کم ہی ڈراموں میں دیکھا گیا، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم بلوچ کی طویل عرصے بعد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور بعض لوگ انہیں پہچان ہی نہیں پائے۔ صنم بلوچ کچھ عرصے سے ٹی وی سکرین سے بھی دور ہیں اور انہوں نے کافی وقت سے سوشل میڈیا پر بھی اپنی نئی تصاویر شیئر نہیں کیں۔
حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ نتاشا لاکھانی نے اداکارہ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی اور اداکارہ کی تصاویر دیکھتے ہی ویکھتے وائرل ہوگئیں۔
اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہی ہے, ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہمراہ ایک اور شخص موجود ہے جس کے بارے صارفین ان خیال کررہے ہیں یہ ان کا خاوند ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صنم بلوچ بالی ووڈ کے گانے پر لپسنگ کرتے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے محبت کے ساتھ غصے کا اظہار کررہی ہے، ویڈیو کے شروع میں صنم ایک طرف منہ کرکے دیکھ رہی ہیں اور جیسے ہیں گانا چلتا ہے اداکارہ اس کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی تھی اور پہلی بار بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔