ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران نیازی پر جھوٹے حلف نامے جمع کرانے اور غیر ملکی رقم لینے کے الزامات ہیں۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔
ECP verdict on PTI foreign funding case chargesheets Imran Niazi for violating the Constitution, submitting false affidavits & accepting foreign money. Proven yet again that he is a certified liar. Nation should ponder over the implications of his politics funded by foreigners.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نےممنوعہ فنڈنگ وصول کی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا ہے، پی ٹی آئی پرممنوعہ فنڈنگ کاالزام ثابت ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے تیرہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں۔