ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک بھی پاکستانی میم کے دیوانے؟ ٹوئٹر پر کیوں پوسٹ کی؟

ایلون مسک بھی پاکستانی میم کے دیوانے؟ ٹوئٹر پر کیوں پوسٹ کی؟
کیپشن: ELON MUSK
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک بھی پاکستان کی سب سے مشہور میم کے دیوانے نکلے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی حکومت کی منشیات کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی پر طنز کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے مشہور میم کا استعمال کیا ہے۔

 یہ میم مشہور پاکستانی کرکٹ فین، صارم اختر کی تصویر ہے جس میں وہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے میچ کے دوران آصف علی کی جانب سے ایک کیچ چھوڑے جانے پر دُکھ اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارم اختر کا یہ ردِ عمل بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور اُن کی یہ تصویر بطور میم استعمال کی جانے لگی تھی۔