ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام سے چندہ لیتی ہے دیگر جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اوورسیز پاکستانیوں نے زیادہ فنڈنگ دی ہے، معلوم نہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیوں کے دشمن کیوں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکاؤنٹ عمران خان کے براہ راست لنک میں نہیں ہیں، ان 16اکاؤنٹس کاعمران خان کوپتاہی نہیں تھاوہ کیسےڈیکلیئرکرتے؟ اگلے مرحلے میں بتائیں گے کہ یہ اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2008 سے 2013 تک مس ڈکلیئریشن کیں۔