تاجر تنظیمیں این سی او سی کے فیصلوں سے ناخوش، بڑا مطالبہ کردیا

تاجر تنظیمیں این سی او سی کے فیصلوں سے ناخوش، بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: Traders Associations condemn NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ اور تاجر تنظیموں این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں 3 اگست سے لاک ڈاؤن پر گہری تشویش کا اظہار، تاجروں رہنماؤں کاکہناہےکہ ہفتے میں دو چھٹیاں ریٹیل مارکیٹس، بازار بری طرح متاثر ہو نگے، تاجر تنظیموں کا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سربراہ انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ نے وقار احمد میاں نے کہاہے کہ این سی او سی کے نئے فیصلے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑھ جائیں گی ہفتے میں دوروز کاروباری بندش سے ریٹیل مارکیٹس اور بازار بری طرح متاثر ہوں گے، تاجر رہنما عمران بشیر نےکہاکہ حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں ڈھاری دار طبقے کیلئے جو پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ہے.

ملک اعجاز نے کہاکہ ویکسین لگانے کی بجائے معاشی نظام بند کرنا غیر مناسب ہے، تاجر رہنما ملک امانت نےکہاکہ حکومت نے تاجروں کے اخراجات,کرایہ,تنخوایں,یوٹیلٹی بلز وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، تاجر رہنما ملک کلیم احمد نے کہاکہ ہفتے میں دو چھٹیاں تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے.

تاجر رہنما ملک فاروق حفیظ نےکہاکہ کاروبار بند کرنے کی بجائے, مارکیٹوں میں ویکسین لگانے کے کیمپ لگائے جاۓ، سینئر نائب انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ ناصرف انصاری نے کہاکہ بے روزگاری کے ازالہ کا کیا بندوبست کیا ہے,بیماری ختم کرنی ہے روزگار نہیں، تاجر رہنما ایم عثمان نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر فل فور نظر ثانی کرے, تاجروں کو احتجاج پر مجبور نہ کرے۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer