(ویب ڈیسک)چند ماہ قبل یہ خبر گردش کررہی تھی کہ فیس بک کے 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 50 کروڑ صارفین کی معلومات لیک ہوگئی ہیں اورہیکرز کی جانب سے صارفین کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے لیک ہونے والے ڈیٹا میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا فون نمبرز بھی شامل تھا۔بطور سوشل میڈیا صارف سب سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے کے خطرات کیا ہیں اورلیک کیے گئے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟
اس حوالے سے سب سے اہم بات وہ یہ کہ یہ لیک کیا گیا ڈیٹا ٹیلی مارکیٹنگ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر بینک میں آپ کے نام پر اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے، ڈیٹا کی مدد سے صارف کا فیس بک انسٹاگرام، جی میل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاسکتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کیسے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا ہیک کیے گئے ڈیٹا میں آپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے یا نہیں؟اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے یا نہیں ؟ تو اس طریقے پر عمل کریں۔
Have I been pawned ویب سائٹ پر جائیے۔آپ کے پاس ان پٹ باکس کھل جائے گا یہاں انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنا نمبر درج کریں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کا فون نمبر 6754387690 ہے ، تو آپ 916754387690+ درج کریں۔
اگر آپ کو ’good news ‘میسیج موصول ہوتو آپ کے لیے خوشی کی خبر ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا نمبر فیس بک ڈیٹا لیک ہونے والے نمبرز میں شامل نہیں لیکن اگر آپ کو ’oh no‘کا میسیج موصول ہو تو سمجھ لیں آپ کی آئی ڈی اور نمبر ہیک کیا جاچکا ہے۔