ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین سال کے بچوں کیلئے بھی سائنو فارم ویکسین لگانے کی منظوری

تین سال کے بچوں کیلئے بھی سائنو فارم ویکسین لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے 3 کی عمر کے بچوں کے استعمال کے لیے سینوفارم کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی   وزارت صحت نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا  اعلان میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کلینکل ٹرائلز اور تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔متحدہ عرب امارات دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب تک زیادہ تر آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین فراہم کی جارہی ہے ۔ اور اب اس فیصلے کےبعد 3 سال سے لے کر 17 سال کے بچوں کو سائنو فارم ویکسین بھی لگ سکے گی۔اس سے قبل جون 2021 کے آغاز میں چین کی جانب سے سائنوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کو 3 سے 17 سال کی عمر بچوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔