(عظمت اعوان)کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی،کیسز بڑھنے لگے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا سے1 شخص جان کی بازی ہار گیا ،گرشتۃ چوبیس گھنٹوں میں385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سےمزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی ، کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے۔