ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامکمل الیکشن کمیشن ۔۔۔ معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا

 نامکمل الیکشن کمیشن ۔۔۔ معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں آئندہ ہونے والے تمام انتخابات رکوانے کےلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
  تفصیلات کے  مطابق  جسٹس محمدشان گل نے نجم الحسن ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کےدوممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمیشن نامکمل ہے۔آئین کےتحت نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں کوئی بھی انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا۔۔الیکشن کمیشن کےدوممبران کی تعیناتیاں کرکےہی آئندہ ضمنی اوردیگرانتخابات کاشیڈول جاری ہوسکتاہے۔سپریم کورٹ کےاس حوالے سے فیصلے موجود ہیں۔

 لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمدشان گل نےدوران سماعت درخواست گزاروکیل سےمکالمہ کرتے ہوئےکہا کہ درخواست میں مانگا گیاریلیف یہ عدالت کیسے فراہم کرسکتی ہے؟ آپ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بجائے اس عدالت میں کیسے آگئے؟ سپریم کورٹ کےپاس آئین کےآرٹیکل 183کے ذیلی شق 3کےتحت لامحدود اختیارات ہیں۔آئین کےآرٹیکل 199کےتحت عدالت عالیہ کا دائرہ کار محدود ہے۔کسی ضمنی الیکشن میں جیتنے والے امیدوارکی جیت کا نوٹیفکیشن کیسے روکا جاسکتا ہے۔انتخابی تنازع الیکشن ٹربیونل میں ہی لےجایاجاسکتا ۔

 لاہورہائیکورٹ کےجسٹس محمدشان گل نےانتخابات آئین کےتحت ہی ہوتےہیں عدالت انہیں کیسےرکواسکتی ہےَ؟آئین کےآرٹیکل 225کاتحفظ کرنا اس عدالت کی ذمہ داری ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں عدالت درخواست مسترد کرے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت15 روز کیلئےملتوی کردی۔