ویب ڈیسک : مصر میں ایک شخص اپنی بیوی کے تعاقب کے دوران میں سڑک پر دل کا دورہ پڑنے سے گر کر فوت ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی بیوی گھر سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی تھی۔ یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر کفر شکر میں پیش آیا۔تحقیقات کے مطابق شوہر سڑک پر اپنی بیوی کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اس موقع پر محلے کے لوگوں اور راہ گیروں نے شوہر کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مذکورہ شخص کو دل کا شدید دورہ پڑا اور اسی طبعی موت ہوئی ہے اس تصدیق کےبعد کفر شکرپولیس کی زیرحراست بیوی کو رہا کردیا گیا۔