سٹی 42: موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں آج سے کھل گئیں۔بچے سکول جانے کیلئےپرجوش نظر آئے، بچوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز کھل گئے ۔بچے سکول جانے کیلئےپرجوش نظر آئے، بچوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں۔ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کردیا ہے۔
شہری بچوں کو ماسک لگائیں گےاور خود ماسک لگائیں اور احتیاط کریں۔
دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے اب 7 اگست تک بند رہیں گے۔ کیچ، گوادر میں تعلیمی ادارے گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد آج سے کھلنا تھے۔